اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ہندوستان کے زيرکنٹرول کشمیر اور پاکستان کے زيرکنٹرول کشمیر میں آنے والے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کےزيرکنٹرول کشمیر میں آنے والی حالیہ باڑہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہدایت پر ایک وفد کل ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر پہنچ کر اس علاقے کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے سیلاب سے ہندوستان اور پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر نیز پنجاب کے بعض علاقوں میں بہت بڑا نقصان پہنچاہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سو برسوں میں کشمیر میں ایسا سیلاب نہيں آیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲